30 مارچ 2015 - 19:08

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے داعش کو مزید قوت اور قدرت حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں امریکی اتحاد کے داعش پر حملے صرف نمائشی ثابت ہوئے ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادی حملوں کی آڑ میں داعش کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے داعش کو مزید قوت اور قدرت حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں امریکی اتحاد کے داعش پر حملے صرف نمائشی ثابت ہوئے ہیں بظاہرامریکہ اور اس کے اتحادی حملوں کی آڑ میں داعش کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ ہر ماہ ایک ہزار افراد بھرتی کرتا ہے اور یہ گروہ شام، عراق، اور لیبیا میں بڑے پیمانے پر سرگرم ہے۔ اسد نے کہا کہ جب تع شامی عوام کی حمایت رہے گی وہ اقتدار میں رہیں گے اور جب عوام حمایت ختم ہو جائے گی تو وہ اقتدار چھوڑ دیں گے۔

.......

/169